سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی زیر قبضہ علاقوں کی بازیابی تک یمنی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، یمن میں ریاستی اداروں کی بحالی تک حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ باب المندب اور یمنی ساحلوں پر حوثی خطرات کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، سعودی عرب کو خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا تھا کہ مزید حملوں کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششیں خطرناک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...