حافظ آباد میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
حافظ آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر حافظ آباد میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں بند گھر سے محلہ دار نے بدبو آنے پر اطلاع دی، جس پر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب ٹیم کوگھر کی تلاشی کے دوران خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت شمائلہ کے نام سے ہوئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے سر پر تیز دھار آلے کے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے بظاہر قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کر دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو ٹریس کر لیا گیا ہے، جلد گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے لائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments