یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں، اولیشکی میں ڈرونز کے ذریعے خوراک اور ادویات کے 400 پیکجز پہنچائے گئے۔

یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق تازہ ترسیل میں 4 ٹن خوراک اور ادویات شامل تھیں، اولیشکی 2022ء سے روسی قبضے میں ہے، اولیشکی میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے بھی اولیشکی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...