علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی مارچ کے کارکنوں کے ساتھ واپس لوٹ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان:(دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے توڑ پھوڑ نہ کرنے اور تحریک کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کارکنوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علاقے کی امن و امان کی صورتحال مناسب نہیں، اس لیے کارکنوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، رات یہاں قیام بھی ممکن نہیں اور راستہ بند ہونے کے باعث آگے بھی نہیں جاسکتے، اسی لیے کارکنوں کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور لانگ مارچ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں، موقع ملا تو دوبارہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گے، ہماری گاڑیاں صوابی تک بک ہیں اور تمام انتظامات موجود ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے بلایا تو دو گھنٹے کے نوٹس پر لانگ مارچ میں پہنچ سکتے ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کو دراصل بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ سمجھتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک والی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عملی صورتحال کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments