محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
پشاور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ختم ہو گئی، گورنر ہاؤس کے ترجمان نے جلد اعلامیہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔
ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے گورنر ہاؤس کی جانب سے باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے محسن نقوی نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی صورت 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دے گی، لانگ مارچ شروع ہونے کے بعد مزید مذاکرات نہیں ہوں گے اور اگر لانگ مارچ شروع ہوا تو مذاکرات کا سلسلہ ختم سمجھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments