حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 392 روپے 76 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 سے 5 اکتوبر 2026 تک پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments