ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اپنے سفارت کاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا جنرل اسمبلی میں شریک تمام ایرانی سفارت کار طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکا سے روانہ ہوئے۔

عراقچی نے امریکی دعوے کو جعلی سفارت کارانہ بے دخلی قرار دیتے ہوئے کہا اس پر فخر کرنا کسی بھی ملک کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار کے شایان شان نہیں اور یہ دعویٰ مایوسی اور شکست کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا اقدام اقوام متحدہ کے میزبان ملک کی حیثیت سے امریکا کی ذمہ داریوں سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔

اس سے قبل امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی وفد کے دو ارکان کو جنرل اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے کئی دن بعد بھی نیویارک میں موجود رہنے پر امریکا سے نکال دیا گیا۔

امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...