مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض: (دنیا نیوز) مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ریاض میں ہوگا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ریاض اجلاس میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یمنی صدر نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

یمنی صدر کے مطابق حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کیلئے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے گی، خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے تناظر میں ریاض اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...