جینیاتی تبدیلی ،مرغیاں2عدد پروٹین والے انڈے دینے لگیں
برطانوی ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مرغیوں سے ایسے انڈے حاصل کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جن میں دو عدد پروٹین موجود ہیں جو ہمیں کئی امراض سے بچاسکتے ہیں
ایڈن برگ (نیٹ نیوز)برطانوی ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مرغیوں سے ایسے انڈے حاصل کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جن میں دو عدد پروٹین موجود ہیں جو ہمیں کئی امراض سے بچاسکتے ہیں۔عام طور پر ادویاتی پروٹین حاصل کرنے کیلئے جو طریقہ رائج ہے وہ بہت مہنگا اورمشکل ہوتا ہے ۔ ایڈنبرا کے روزلین انسٹی ٹیوٹ میں مرغیوں کو جینیاتی تبدیلی سے گزارا گیا اور اب وہ ایسے انڈے دے رہی ہیں جن میں اینٹی وائرل ، اینٹی کینسر اثرات والا اور میکروفیج سی ایس ایف پروٹین پایا جاتا ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ ایسے انڈوں کی سفیدی سے پروٹین نکالنے کا طریقہ بہت سادہ ہے ورنہ دیگرطریقوں میں یہ بہت وقت طلب عمل ہوتا ہے ۔ مرغیاں عام انداز سے انڈے دیتی ہیں جبکہ صرف تین انڈوں کی سفیدی سے پروٹین کی خاطرخواہ مقدار حاصل کی جاسکتی ہے ۔قبل ازیں ماہرین جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بکریوں اور خرگوشوں سے انسانی ضرورت کے معالجاتی پروٹین حاصل کرتے رہے ہیں تاہم مرغیوں والا طریقہ ان میں سب سے موثر اور سادہ ہے ۔