آب وہوا میں مسلسل تبدیلی سے سمندروں کا رنگ بدل جائیگا

 آب وہوا میں مسلسل تبدیلی سے سمندروں کا رنگ بدل جائیگا

آب و ہوا میں تبدیلی سے نہ صرف ماحول متاثر ہورہا ہے بلکہ اہم قدرتی مقامات اندر سے بھی بدل رہے ہیں

بوسٹن(نیٹ نیوز) آب و ہوا میں تبدیلی سے نہ صرف ماحول متاثر ہورہا ہے بلکہ اہم قدرتی مقامات اندر سے بھی بدل رہے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس صدی کے اختتام تک 50 فیصد سمندروں کے پانی کی رنگت تبدیل ہوجائے گی اور وہ قدرے نیلی اور گہری سبز رنگت اختیار کرجائیں گے ۔میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے حساس آبی ماحولیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے ایک کمپیوٹر ماڈل بنایا اور اس کی تفصیلات شائع کرائی ہیں تاہم تبدیلی رنگ بدلنے تک محدود نہیں بلکہ یہ سمندری صحت میں سنجیدہ تبدیلیوں کی علامت بھی ہوگا۔اس وقت انسانی مداخلت سے سمندروں کے مرجانی چٹانیں تباہ ہور ہی ہیں اور ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھ رہی ہے جس سے سمندروں کا درجہ حرارت بدل رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں