تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے :رانا ثنا اللہ برس پڑے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پربریفنگ کےلیےخط لکھنا بدنیتی ہے،تحریک انصاف کویہ نہیں پتہ کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کررہا ہے، خط لکھنا اوران کیمرہ بریفنگ مانگنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِن کوشرم آنی چاہیے، ایسی گفتگو کرنے والے شخص پر لعنت بھیجنی چاہیے، ان کیمرہ بریفنگ مانگنی ہےتوڈیفنس کمیٹی میں آیا کریں، اِس کمیٹی کےاجلاس میں یہ آتے نہیں۔
مشیر وزیرِاعظم سیاسی اُمور کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 28ویں ترمیم میں جوعوامی ایشورہ گئے اِن کوشامل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، وفاق اورصوبوں کےدرمیان ایشوز کو اتفاق رائے کے بعد ترمیم کو لایا جائےگا، ووٹرز کی عمر اورحکومت کی مدت بڑھانےسےمتعلق قانون سازی پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری اسیسمنٹ کےمطابق اِکا دُکا لوگ باہر نکلیں گے، دفعہ 144کےنفاذ کی ضرورت نہیں ہو گی، تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آ جائے، اِن کو تشدد کےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کرتےہیں، یہ جھوٹ کوسچ کرنےکی کوشش کرتےرہتےہیں، اُمید ہے مولانا فضل الرحمان 8فروری کو کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کریں گے، ہمیں ہرکسی کے کردار کا معلوم ہے۔