دنیا کی تیز ترین طلاق ،3منٹ میں راہیں جدا ہوگئیں
شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے
کویت(نیٹ نیوز) اور فریقین تمام عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک نوبیاہتا جوڑے نے مختصر ترین شادی کرتے ہوئے محض 3 منٹ میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کی انوکھی تاریخ رقم کی اورکمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی 3منٹ میں شادی توڑ دی۔بتایاگیاہے کہ کمرہ عدالت میں شادی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئی اوراس موقع پر دولہا نے اپنی بیگم کو بیوقوف کہا۔جس پرخاتون آپے سے باہر ہوگئی اوروہیں جج سے طلاق کا فیصلہ لے لیا۔