ارجنٹائن کے ہسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے الیکٹرک گاڑیاں

ارجنٹائن کے ہسپتال میں ننھے  مریضوں کیلئے الیکٹرک گاڑیاں

ارجنٹائن کے ایک ہسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے منی لگژری کار آگئی۔

روساریو(نیٹ نیوز)ارجنٹائن کے ایک ہسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے منی لگژری کار آگئی۔ روساریوکے چلڈرن ہسپتال میں ننھے مریضوں کو خوش کرنے اور اُنکی اُداسی دور کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ منی الیکٹرک ٹوائے کارلے آئی جس میں بیٹھ کر بچے اپنے وارڈ سے سرجری روم تک کا سفر کرتے ہیں ۔اپنی من پسند ٹوائے کار میں بیٹھ کر بچے اب نہ صرف خوشی خوشی سرجری کروانے جاتے ہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے ان پر چھائی بوریت اور اُداسی بھی دور ہوجاتی ہے ۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ اس کار کے استعمال کی وجہ سے بہت مشکلیں آسان ہوگئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں