گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں قید کاٹنے والا شخص ارب پتی بن گیا
کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا،
لاہور(نیٹ نیوز)کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا، تاہم اب اسے بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا گیا ہے ۔قتل کے جرم سے آزاد ہونے کے بعد اب اس شخص کی عمر 71 برس ہوچکی ہے ۔امریکی اخبار ‘لاس اینجلس ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کریگ گوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا اور اب شہری حکومت اور کریگ گوری کے درمیان 39 سال تک بے گناہ قید کاٹنے کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت مقامی حکومت 71 سالہ شخص کو 2 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی سوا 2 ارب روپے فراہم کرے گی۔