جاپان میں تکیوں کی جنگ چھڑگئی

جاپان میں تکیوں کی جنگ چھڑگئی

تکیوں کی لڑائی ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور عالمی سطح پر اس کھیل کا سالانہ انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔

ٹوکیو(نیٹ نیوز)گزشتہ روزجاپان میں بھی تکیوں کی لڑائی کے 7ویں سالانہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیااورجہاں پورا ہال روئی کے گا لوں سے ڈھکا نظر آیا جب درجنوں افراد نے ایک دو سرے پر تکیے بر سا ئے ۔ٹیموں کی صورت میں کئی افراد تکیوں سمیت موٹے موٹے گدوں سے بھی لڑ ائی میں شریک دکھائی دئیے اور اس دلچسپ کھیل میں حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں