بھارت میں طوطے افیون کھانے کے عادی ہوگئے

بھارت میں طوطے افیون کھانے کے عادی ہوگئے

بھارت میں پوست کی فصلوں کی دن رات نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ طوطوں کو ان کی لت لگ گئی ہے اور وہ اپنی اشتہا پوری کرنے کیلئے مسلسل ان فصلوں پر منڈلارہے ہیں،

ممبئی(نیٹ نیوز) یہاں تک کہ بعض ماہرین نے طوطوں کو منشیات کا عادی قرار دیدیا ہے ۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلعے نیمچ میں مختلف کاموں کیلئے افیون کاشت کی جاتی ہے مگر کسانوں کے مطابق افیون کے عادی طوطوں کی بڑی تعداد ہر روز حملہ کررہی ہے ۔ اول تیز بارشوں سے فصلیں شدید متاثر ہوچکی ہیں اور اس پرطوطوں کی یلغار سے پودے شدید متاثر ہوئے ہیں، اب کسان دن رات اپنی فصلوں پر پہرہ دے رہے ہیں۔ایک کسان نے بتایا کہ ایک پھول سے 25 گرام تک افیون نکلتی ہے اور طوطے بار بار حملہ کرتے ہیں۔ طوطوں کو بھگانے کے لیے لاؤڈ سپیکر اور پٹاخوں سمیت سارے حربے استعمال کررہے ہیں لیکن اب تک کوئی خاص فائدہ نہیں ہوسکا ہے ۔ماہرین نے ان پرندوں کو عقلمند قرار دیا ہے جو پودے کو کتر کر افیون کے بیج مزے سے کھارہے ہیں ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پودے میں موجود نشے کے اثرات طوطوں کو عین اسی طرح متاثر کررہے ہیں جس طرح انسان کافی اور چائے پی کر اس کا اثر محسوس کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں