فلپائن: رنگ برنگے پھولوں سے سجے فن پاروں کافیسٹیول
فلپائن میں رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کے دلچسپ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ،
بیگیو(نیٹ نیوز)موسمِ بہار کو خوش آمدیدکہنے کیلئے منعقد کئے جانے والے اس سالانہ فیسٹیول میں مختلف انواع کے پھولوں سے تیار کردہ منفرد فن پا روں اور گلدستوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔فلپائن کے بیگیو شہر میں یکم فروری سے گزشتہ روز 10مارچ تک جاری رہنے والے اس فلاور فیسٹیول میں ہر فن پا رے کی تیا ری میں ایک سے زائد رنگوں اور اقسام کے پھولوں کو استعما ل کیا گیا جنہیں نہ صرف سجاوٹ کیلئے استعمال کیا گیا بلکہ لو گوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر مار چ بھی کیا۔پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی اور پھولوں کی دلچسپ پر یڈ سے بھی محظوظ ہو ئے ۔اس فیسیٹول میں روایتی ڈانس کرتے ہوئے لوگوں کا کاررواں خصوصی توجہ کا مرکز بنارہا،جس کے شرکا نے پھولوں سے بنے لباس پہنے ہوئے تھے ۔کئی سکولوں اور کالجوں کی طالبات نے اپنے تیارکردہ فن پاروں کے ساتھ سڑک پرمارچ کرکے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔38دن تک جاری رہنے اس فلاور فیسٹیول میں دنیابھر سے لوگوں نے شرکت کی اوراپنے اپنے علاقے کے فلیوٹ پرسوارہوکر مارچ میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ فلاورفیسٹیول کا انعقادہر سال موسم بہار کے موسم کی آمد کے موقع پر کیاجاتاہے ۔