آسڑیلیا میں بغیر انجن جہاز اڑانے کے منفرد مقابلے
آسڑیلیا میں بغیر انجن والے جہاز اڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا
میلبورن(نیٹ نیوز)جس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کئے ۔آسٹریلوی شہر میلبورن میں منعقدہ اس مقابلے میں کئی ٹیموں نے شرکت کی اوراڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔اس مقصد کیلئے دریائے Yarra کے اوپرخصوصی طورپرچار میٹراونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکا کواپنے منفرد جہاز کیساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔اس موقع پرشرکا دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے جبکہ یہ مقابلہ 23فٹ کا فاصلہ طے کرنے والی ٹیم نے اپنے نام کرلیا ۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں تماشائی بھی دریاکنارے جمع نظر آئے جو اس منفر د چیریٹی فیسٹیول سے بیحد محظوظ ہوئے۔