ماحول دوست پلاسٹک کی تیاری

ماحول دوست پلاسٹک کی تیاری

پوری دنیا میں پلاسٹک کی تباہ کاریوں کا شور ہورہا ہے جس کے بعد ماحول دوست اور ازخود ختم ہونیوالے پلاسٹک کی تیاری کی سرتوڑ کوششیں ہورہی ہیں۔

واشنگٹن(نیٹ نیوز)اس ضمن میں ایک خبر امریکہ سے آئی ہے جہاں یونیورسٹی آف وسکانسن کے ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا بنایا ہے جو لکڑی والے درختوں سے ماحول دوست پلاسٹک تیار کرسکتا ہے ۔ پلاسٹک تیار کرنیوالا مرکب پلاسٹک پالیمر جیسا ہے لیکن یہ پلاسٹک ایک مدت کے بعد ازخود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ازخود گھل کر ختم ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں