انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ ،خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا
سلووینیا میں پولیس نے ایک خاتون پر دھوکہ دہی سے انشورنس کلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہاتھ آرے سے کاٹنے کا الزام عائد کیا ہے -
لجو بلجانہ (نیٹ نیوز)پولیس کا کہنا ہے کہ 21سالہ خاتون نے حال ہی میں انشورنس لی ہے اور فراڈ میں خاندان والے ملوث ہیں ، اس خاندان کے4افرادکو حراست میں لیا تھاتاہم2کو رہا کر دیا گیا۔ ملزم خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال لے جانے کے بجائے گھر ہی چھوڑ گئے تاکہ اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ معذوری مستقل ہے تاہم حکام نے اس خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ وقت پر برآمد کر لیا اور اسے واپس جوڑ دیا گیا ہے ۔