بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ،دونوں گرفتار
امریکہ میں شراب نوشی کے بعد بُلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست آرکینساس میں چندروز قبل چارلس فیرس اورپڑوسی کرسٹوفر ایک اور دوست کے گھر بیٹھ کر شراب پی رہے تھے اوراسی دوران دونوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس سے چارلس کے سینے پر ایک سرخ نشان بن گیا جس کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا۔ ڈاکٹر نے پولیس کو طلب کرلیا ،پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتارکرلیا۔