کمرے کی صفائی کرنیوالا روبوٹ

کمرے کی صفائی کرنیوالا روبوٹ

ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کیلئے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کئے جارہے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کیلئے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کئے جارہے ہیں تاہم اب ایسا روبوٹ بھی بنا لیا گیا ہے جو آپ کے کمرے کی صفائی کرسکتا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے ۔جاپان کی پریفرڈ نیٹ ورکس نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ روبوٹ کمرے کی صفائی کے دوران بکھرے کھلونوں کو اٹھا کر کھلونوں کے باکس جبکہ میلے کپڑوں کو لانڈری باکس میں رکھتا ہے ۔انجینئرز کا کہنا ہے کہ بالآخر ہم ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کئی چیزوں کو شناخت کر سکتا ہے ۔ یہ روبوٹ جس مصنوعی انٹیلی جنس سسٹم کو استعمال کرتا ہے اسے ‘ڈیپ لرننگ’ کہا جاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں