’’گولڈن بلڈ‘‘،دنیاکا نایاب ترین انسانی خون کا گروپ
آر ایچ نل دنیا کا نایاب ترین انسانی خون کا گروپ ہے جسے ’’گولڈن بلڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ،
کراچی(نیٹ نیوز) گزشتہ 50 برس میںیہ صرف 43 افراد میں ہی دریافت ہوا ہے ۔سائنسی تحقیق اور خون کی منتقلی کے بعد ہی اس قسم کے خون کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس نایاب خون کے مالک خواتین و حضرات کی زندگی بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہوتی کیونکہ اس کا عطیہ کنندہ ملنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ ایک جانب تو یہ مٹھی بھر لوگوں میں خون کا گروہ ہے تو دوسری جانب سائنسی تحقیق کیلئے اہم ہے کیونکہ اس کا مطالعہ خون کے پیچیدہ نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے ۔