2 سالہ بچہ والدین سے چھپ کرسامان والی بیلٹ پر بیٹھ گیا

2 سالہ بچہ والدین سے چھپ کرسامان والی بیلٹ پر بیٹھ گیا

امریکہ میں ایئرپورٹ پر2 سالہ بچہ والدین سے چھپ کر سامان رکھنے والی بیلٹ پر جا کر بیٹھ گیا اورسامان کے درمیان چلتا سامان رکھنے والے کمرے میں پہنچ گیا۔

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ میں ایئرپورٹ پر2 سالہ بچہ والدین سے چھپ کر سامان رکھنے والی بیلٹ پر جا کر بیٹھ گیا اورسامان کے درمیان چلتا سامان رکھنے والے کمرے میں پہنچ گیا۔ بچے کو بیلٹ پر بیٹھے دیکھ کر عملہ اور والدین حیران و پریشان رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایئرپورٹ پر 2سالہ بچہ والدین کے ساتھ تھا جو ان کی نظروں سے اوجھل ہوکر سامان رکھنے والی بیلٹ پر بیٹھ گیا اور سامان رکھنے والے کمرے تک پہنچ گیا ،انتظامیہ نے بچے کو کمرے سے نکالا ،ننھے میاں اس ایڈونچر میں معمولی زخمی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں