دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا ذہنی تناؤ بڑھنے کا سبب
دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا زندگی میں بے اطمینانی اور ناخوشی کا سبب بنتاہے
لندن (نیٹ نیوز)دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا زندگی میں بے اطمینانی اور ناخوشی کا سبب بنتاہے ،یونیورسٹی آف سسیکس میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ملازمین کا روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا انہیں اپنے کام کے حوالے سے بوریت کا شکار کردیتا ہے اورایسے افرادمیں ذہنی تناؤ بلندترین سطح پر چلاجاتاہے تاہم فطرت سے باقاعدہ تعلق رکھنا، کھلی فضا میں چہل قدمی، ساحل سمندر پر جانا یا پہاڑوں اور درختوں کے درمیان وقت گزارنا ہمیں بے شمار دماغی مسائل سے بچا سکتا ہے جس میں سر فہرست ڈپریشن سے نجات اور خوشی کا حصول ہے ۔