ناکارہ پُرزوں سے بولنے والا ٹرانسفارمر’’روبوٹ ون ‘‘تیار
ویتنامی نوجوانوں نے موٹرسائیکل کے ناکارہ پُرزوں سے بولنے والا ٹرانسفارمر روبوٹ تیار کر لیا
ہنوئی (نیٹ نیوز)ویتنامی نوجوانوں نے موٹرسائیکل کے ناکارہ پُرزوں سے بولنے والا ٹرانسفارمر روبوٹ تیار کر لیا۔ہالی ووڈ فلم ’’ٹرانسفارمر‘‘ کے دُنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، اِن ہی مداحوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ویتنام کے نوجوان انجینئرز نے موٹر سائیکل کے ناکارہ پُرزوں سے بولنے والا ٹرانسفارمر روبوٹ بنا کر سب کو دنگ کر دیا ہے ۔اِس ٹرانسفارمر’’ روبوٹ ون ‘‘کا وزن 100 کلو گرام ہے اور یہ 10فٹ اُونچا ہے ۔واضح رہے کہ موٹرسائیکل کے ناکارہ پرزوں سے بنے اس ٹرانسفارمر روبوٹ کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔