9فٹ کا دیوہیکل مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا

9فٹ کا دیوہیکل مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا

امریکہ میں ایک مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا ،خوفزدہ مکینوں نے ریسکیواہلکاروں کو طلب کرلیا

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا ،خوفزدہ مکینوں نے ریسکیواہلکاروں کو طلب کرلیا۔میڈیار پورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک گھر میں 9فٹ کا دیو ہیکل مگرمچھ گھس گیااور سوئمنگ پول میں تیراکی کرکے انجوائے کرنے لگا۔گھر کے مکین اتنابڑا مگرمچھ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور ریسکیواہلکاروں کو طلب کرلیا۔ایک ریسکیو اہلکار ناصرف مگرمچھ کی موجودگی میں پول میں کُود گیا بلکہ مگرمچھ کے ساتھ خُوب کھیلا بھی اور باآسانی مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھائے ٹرک میں ڈال دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں