مہمانوں کو باتھ روم اور واش بیسن کا پانی پیش کرنیولا ریسٹورنٹ

مہمانوں کو باتھ روم اور واش بیسن کا پانی پیش کرنیولا ریسٹورنٹ

بیلجیئم کے شہر کورنے کے ایک ریسٹورنٹ میں آنے والے مہمانوں کو پینے کیلئے سیوریج کا ری سائیکل کیاگیا

برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم کے شہر کورنے کے ایک ریسٹورنٹ میں آنے والے مہمانوں کو پینے کیلئے سیوریج کا ری سائیکل کیاگیا پانی پیش کیا جاتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل گسٹ ایواکس کے کسٹمرز کو باتھ روم اور واش بیسن کا ری سائیکل پانی مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ ریسٹورنٹ مالک کے مطابق سیوریج کا پانی حفظان صحت کے اصولوں پر ری سائیکل کیا جاتا ہے اور اس کا ذائقہ اور رنگ عام پانی کی طرح ہے ۔پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے اسے 5 کٹھن مراحل سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد یہ سیوریج کا پانی مہمانوں کو دیاجاتاہے ۔رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ میں نکاسی کا نظام نہیں تھا اسی لئے مالک نے پانی کو ری سائیکل کرنے کا انوکھا نظام متعارف کرایا۔ باتھ روم اور بیسن کے پانی کو پودوں کی کھاد کے ذریعے صاف کیا جاتا اور پھر اس میں بارش کا پانی شامل کیا جاتا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ری سائیکل کرنے کے بعد پانی کو لیبارٹری سے بھی چیک کرایا، فلٹریشن سسٹم سے گزرنے والا پانی پینے کے قابل ہوجاتا ہے جبکہ اس میں ذائقے کیلئے نمکیات کو شامل کیا جاتا ہے ۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق ری سائیکل پانی کو پینے کے علاوہ کافی بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں