86سینٹی گریڈ درجہ حرارت والاپراسرارابلتے پانی کا دریا

86سینٹی گریڈ درجہ حرارت والاپراسرارابلتے پانی کا دریا

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے علاقے ایمیزون میں پراسرار ابلتے پانی والا دریا موجود ہے ۔

لیما (نیٹ نیوز)جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے علاقے ایمیزون میں پراسرار ابلتے پانی والا دریا موجود ہے ۔پیرو کے ارضیاتی سائنسدان اینڈریس روزو کو بھی اس بات کا یقین نہیں تھاتاہم انہوں نے خود جاکردیکھا اور بتایاکہ دریاکا پانی بہت زیادہ گرم تھا ، تھرمامیٹر سے چیک کیاتوپانی کا درجہ حرارت 86 ڈگری سینٹی گریڈ نکلا، جو مکمل طور پر ابل تو نہیں رہا تھا مگر اس کے قریب ضرور تھا۔کیمیائی تجزیے سے انکشاف ہوا کہ دریا کا پانی بنیادی طور پر بارش کا پانی تھا اور محقق کے خیال میں بارش کا پانی جب زمین کے نیچے گیا تو زمینی توانائی سے گرم ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں