سونا 50 روپے سستا ، فی تو لہ 46350 کا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی
کراچی(بزنس رپورٹر) اونس قیمت1151ڈالر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے کمی سے 46350اور دس گرام 43روپے کمی سے 39728روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت660روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔