آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ2015 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کیلئے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ۔

کراچی (دنیا بزنس ڈیسک)آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ2015 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کیلئے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ۔ 9 ماہ کیلئے بعد از ٹیکس منافع ایک مستحکم بنیاد پر 1,684 ملین روپے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی مدت کیلئے آپریٹنگ نتیجہ 2,358 ملین روپے ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے ۔ یہ بنیادی طور پر Polyester کے کاروبار کی کم منفی کارکردگی، سوڈا ایش میں 27اور 21 فیصد اور سائنسز بزنس کی وجہ سے ہے ۔ Polyester کے کاروبار کی کارکردگی نے توانائی کے اخراجات میں کافی کمی ، کوئلے کی کمیشننگ فرنس آئل اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی پیدا کی ہے ۔ سوڈا ایش بزنس کو کھیوڑہ میں کوئلے کے آپریشن کے سبب فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ اس کاروبار میں 2014-15 کے 3 کوارٹر کے دوران 1000 ٹن یومیہ پیداواری ریٹ کا ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے ۔ کارکردگی اعلیٰ والیمز ، قیمتوں اور اضافی آپریشنل استعداد کے ذریعے کار فرما کی گئی ہے ۔ لائف سائنسز بزنس ، دوا سازی اور اینیمل ہیلتھ ڈویژن کے اندر دونوں نے ( NSIنیٹ سیلز انکم ) 2 عددی ترقی پوسٹ کی ہے ۔ آئی سی آئی پاکستان کیمیکل بزنس میں مستحکم سالانہ نتائج کیلئے پُر امید ہے ، آنے والے مہینوں میں زیادہ تر کاروبار کے سروس طبقات موسمی مانگ کی چوٹی پر ہونگے ۔ 31 مارچ ، 2015 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران کمپنی نے NutriCo پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں 30 فیصد ایکویٹی شراکت کا عمل مکمل کیا ہے ، جس میں حاصل ہونے والی آمدنی کو ایسوسی ایٹ سے منافع کا شیئر تصور کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں