کارانداز پاکستان کے انوویشن چیلنج فنڈ کے تحت تین معاہدے

کارانداز پاکستان کے انوویشن  چیلنج فنڈ کے تحت تین معاہدے

کارانداز پاکستان نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ سے چلنے والے ‘ انوویشن چیلنج فنڈ’ کے تحت بین الاقوامی ترسیلات مارکیٹ کے 3 اہم رہنماؤں کے ساتھ مجموعی طور پر 148ملین روپے کے معاہدے طے کرلیے ہیں۔

کراچی (پ ر) کارانداز پاکستان نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ سے چلنے والے ‘ انوویشن چیلنج فنڈ’ کے تحت بین الاقوامی ترسیلات مارکیٹ کے 3 اہم رہنماؤں کے ساتھ مجموعی طور پر 148ملین روپے کے معاہدے طے کرلیے ہیں۔کارانداز پاکستان نے یوکے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ انوویشن چیلنج فنڈ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز ستمبر 2016میں کیا تھا، اس اقدام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات وطن بھیجنے کیلئے بین الاقوامی ریمی ٹنس پراڈکٹس اور سروسز سے متعلق جدید سلوشنز تیار کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا،کار انداز نے ایک کٹھن انتخابی عمل کے ذریعے 3 اداروں کے ساتھ معاہدے طے کیے جن میں ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک (سابقہ تعمیر مائیکروفنانس بینک)،سامبا بینک اور گلوبل فنانشل سسٹم (کنسورشیم) اور بینک الفلاح اور Paysysلیبز (کنسورشیم) شامل ہیں۔ کارانداز کے سی ای او علی سرفراز حسین نے بتایا مذکورہ پراڈکٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی اور کم لاگت کے ساتھ رقوم بھجوانے کی سہولت فراہم کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں