شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں کمی

شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں کمی

جون کے اختتام حجم 82کھرب،دوارب،32کروڑ سے زائد ریکارڈکیاگیا

اسلام آباد (اے پی پی)شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے مجموعی حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 1.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 82 کھرب،دوارب،32 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اگست 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80کھرب، 52 ارب،6کروڑ, 10 لاکھ روپے ریکارڈ کیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے ۔گزشتہ سال مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 79 کھرب،93 ارب، 89 کروڑ،70 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں