تعمیراتی میٹریل سیمنٹ، بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ

تعمیراتی میٹریل سیمنٹ، بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں تعمیراتی میٹریل سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری 1350 سے لیکر 1400 روپے کی ہوگئی۔ ڈی جی سیمنٹ 1400،میپل لیف 1380،بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیرز اورلکی سیمنٹ کی بوری 1350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فٹ تک جاپہنچی۔ سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹن جبکہ برینڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 روپے فی ٹن فروخت ہو رہا ہے ۔دوسری طرف نومبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا نومبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.924 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.009 ملین ٹن رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں