ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ،یونس ڈھاگا کی زیرصدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نگران وزیرِ ریونیو، انڈسٹریز و کامرس یونس ڈھاگا کی زیرصدارت سندھ کے محکموں کے ریکارڈ کی۔۔
ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کے ساتھ زوم پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین فیصل یوسف زوم پر موجود تھے ۔ یونس ڈھاگا نے پی آئی ٹی بی کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ محکموں میں ڈیجیٹلائزیشن کا ڈیمونسٹریشن دیا جائے تاکہ متعلقہ محکموں کے افسران ڈیجیٹلائزیشن کے پراسس پر جامع عملدرآمد کرسکیں۔ نگران وزیر نے ہدایات دیں کہ ریکارڈ کو نادرا سے منسلک کرنے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پی آئی ٹی بی کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی سندھ کے افسران و عمال کو مناسب ٹریننگ کیلئے پی آئی ٹی بی اپنے ٹرینرز کی ٹیم بھی فراہم کرے جس پر چیئرمین پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ آئندہ دو روز میںٹیم کراچی پہنچ جائے گی۔