سیکیورٹی پیپرز کے منافع میں 122فیصد اضافہ ریکارڈ

سیکیورٹی پیپرز کے منافع میں 122فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈنے 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔۔

 جس کے مطابق کمپنی کا منافع 746 ملین روپے (فی شیئر آمدنی 12.59 روپے )ریکارڈ کیا گیا ، جو  122فیصد زیادہ ہے ۔نتائج کے مطابق کمپنی کی آمدنی 38 فیصد بڑھ کر 3.49 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.53 ارب روپے تھی۔کمپنی کی مالیاتی لاگت 26 فیصد بڑھ کر 2.51 بلین روپے ہو گئی ،تاہم کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے باعث کمپنی کا مجموعی منافع 82 فیصد بڑھ کر 976 ملین روپے تک پہنچ گیا ۔ چیئرمین کمپنی آفتاب منظور نے کہا کہ سکیورٹی پیپرز نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ ، آپریشنل اخراجات پر توجہ دینے اور کمپنی میں متعارف کردہ اصلاحات کے مثبت نتائج کی بدولت شاندار مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کمپنی نے فی شیئر 2.5روپے (25 فیصد) کے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں