چین کو کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز
بیجنگ(آئی این پی)رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اچھی پیداوار کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی دنیا کو کاٹن یارن کی برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین (جی اے سی سی)کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین نے 2024 کے پہلے دو ماہ میں پاکستان سے 100.98 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا کاٹن یارن درآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 98 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوری تا فروری 2024 کے دوران سنگل کاٹن یارن57.77 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔ پاکستان اس سال کاٹن یارن میں ویتنام کے بعد دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار سے مزید پتہ چلتا ہے کہ 2024 کے پہلے دو ماہ میں سنگل کاٹن یارن 41.95 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 14.54 ملین ڈالر تھا۔