اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کیخلاف خلیجی ممالک کی قرارداد منظور

نیویارک: (دنیانیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد منظور کرلی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرے۔

یہ مسودہ قرارداد خلیجی ممالک کی حمایت سے پیش کیا گیا تھا، ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور کسی بھی ملک نے اس کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے خلاف اپنی کارروائیاں روک دے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں