ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کا کوئی فوجی حل موجود نہیں: اقوام متحدہ

نیویارک: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کئی ہفتوں سے تباہی اور پریشانی جاری ہے، اقوام متحدہ نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور تعمیری انداز میں مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزمیں بحری تجارت میں خلل کے باعث عالمی معیشت عدم استحکام کا شکار ہے، کھاد اور اس کے اجزاء کی سپلائی متاثر ہونے سے دنیا بھر میں غذائی بحران میں اضافہ ہوا۔

ترجمان یو این کے مطابق ایندھن، ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین متاثر ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا، تقریباً 20 ہزار جہاز تنازع میں پھنس گئے، روزانہ مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں