شہر قائد میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
حادثہ ناظم آباد میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ڈمپر کو قبضے میں لیکر حراست میں لئے گئے ڈرائیور کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔