کوکین کوئین پنکی کی طبیعت خراب ہونے کا معاملہ، آئی جی جیل کا بیان آ گیا

کراچی :(دنیا نیوز) کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی طبیعت خراب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی کے مطابق ملزمہ پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جیل کی لیڈی ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد حالت تسلی بخش قرار دے دی تھی۔

فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ انمول عرف پنکی کو ایس آئی یو ٹی نہیں لے جایا گیا،ایس آئی یو ٹی میں معائنے کے لیے جانا تھا، سکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوگی تو ہسپتال لے جایا جائے گا، پہلی مرتبہ میڈیکل معائنہ کے دوران پنکی کے گردوں کی تکلیف سامنے آئی تھی، پنکی آنکھوں اور معدے کے امراض میں بھی مبتلا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں