پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
منڈی بہاؤالدین:(دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور پھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، وہ اِس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔
مزید برآں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔