میرپورخاص میں بھی توانائی بحران کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

میرپور خاص: (دنیا نیوز) میرپورخاص میں بھی توانائی بحران کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

میرپور خاص کی انتظامیہ نے مؤثر توانائی استعمال کیلئے اقدامات کا آغازکر دیا، پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا، بلدیہ موبائل مارکیٹ بند کرا دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے شاہی بازار، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر بازار بھی بند کرا دیئے گئے، دکانداروں کو اوقات کار کی پابندی کی سختی سے ہدایت کر دی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کا سامان پولیس نے ضبط کر کے تھانے منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں