علاقائی ممالک کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھنے پریوبی جی کوتشویش

علاقائی ممالک کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھنے پریوبی جی کوتشویش

کراچی (آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے صدرزبیر طفیل ، ریجنل چیئرمین خالد تواب ،سیکریٹری جنرل(سندھ)حنیف گوہر اورسابق سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہرعلی ناصر نے علاقائی ہم منصبوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔

یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نو علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10.98 فیصد بڑھ کر رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 5.415 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا تجارتی خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ چین اور بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی خسارے کو بڑھانا ایک اہم اقتصادی چیلنج ہے ، اس عدم توازن کو دور کرنے کے لیے فوری توجہ اور اسٹریٹجک اقدامات کی ضرورت ہے ۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے علاقائی ممالک کے ساتھ زیادہ متوازن اور پائیدار تجارتی تعلقات کو فروغ دینے ، برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے راستے تلاش کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں