انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی واقع ہوئی ،جس سے ڈالر کی قدر 278.55 روپے سے گھٹ کر 278.40 روپے ہو گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.66روپے سے بڑھ کر 279.68روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 65پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یورو کی قدر296.25روپے سے کم ہو کر 295.60 روپے ہو گئی ،اسی طرح 1.11 روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر346.49روپے سے کم ہو کر345.38روپے پر آ گئی۔ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 429روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 935روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اون سونا2400ڈالرکا ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں