لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا ساتواں ایڈیشن 23اپریل سے ہوگا

 لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا ساتواں ایڈیشن 23اپریل سے ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ، لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 (ایل آئی آئی بی ایس 2024) کا ساتواں ایڈیشن 23اور۔۔

 24اپریل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ‘‘ترقی کے لیے تعاون’’ کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پرغور کریں گے ۔ ایل آئی آئی بی ایس میں مشاورتی کام، خیالات ومہارت کے تبادلے اور علاقائی و عالمی معیشتوں کے مفاد میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔نٹ شیل گروپ اور یونٹی فوڈز لیڈرز ان اسلا آباد بزنس سمٹ کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے جس کے لیے انہیں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کا تعاون حاصل ہوگا۔ فیصل بینک لمیٹڈ پلاٹینیم پارٹنر اور انفرا ضامن پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان،سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیر برائے امور خارجہ،پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات،سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات؛ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل،سردار اویس احمد خان لغاری وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام و دیگر مقررین شرکت کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں