رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8فیصد کمی

رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 شماریات بیورو کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023سے مارچ 2024 تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 8فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13.083 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.506 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے حجم 1.206 ارب ڈالر سے 25 فیصد زیادہ ہے ۔ فروری کی نسبت مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 21 فیصد اضافہ ہوا اور 1.246 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں