سٹاک ایکسچینج100:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک ایکسچینج100:انڈیکس  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند) ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعہ کو سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیا۔100 انڈیکس 619 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 782 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 70968 رہی۔بازار میں گزشتہ روز ساڑھے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 23 ارب روپے رہی۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 9833 ارب روپے ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں