61کروڑ 90لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

61کروڑ 90لاکھ ڈالر کا  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

کراچی (این این آئی)پاکستان میں مارچ 2024 میں 61کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے ۔یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں