ملک بھر میں شپنگ کمپنیاں ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

 ملک بھر میں شپنگ کمپنیاں ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن)وزار ت پورٹ اینڈ شپنگ نے ملک بھر میں کام کرنے والی شپنگ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

اس ضمن میں 30 اپریل کو پی این ایس سی ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب اور پی این ایس سی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کو شپنگ لائنز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،شپنگ لائنز کا جو دل کر رہا ہے اتنے چارجز لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں آٹھ ماہ تک پھنسے جہاز کے بارے میں پی این ایس سی حکام نے وزارت کو لاعلم رکھا اس حوالے سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔کراچی چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کراچی بزنس کا حب ہے ،پورٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا نہ ہونا قابل افسوس ہے ،ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں ،دنیا میں ہم اپنا معیار نہیں بنا پا رہے،بہت جلد تمام پورٹس کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کے پی ٹی ٹرسٹی کی اہمیت سے آگاہ ہوں، کے پی ٹی بورڈ میں کراچی چیمبر اور پی این ایس سی کو نمائندگی دیں گے ، آئندہ ایک ماہ میں کے پی ٹی بورڈ کی تنظیم نو ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں